عدالتی ملازمین کا یونیفارم الاؤنس فراہم کرانے کا مطالبہ

January 21, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن و سول کورٹ ملتان کے ملازمین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے یونیفارم الاؤنس فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملازمین کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو سال 2017 میں ہائیکورٹ کی جانب سے یونیفارم الاؤنس دیا گیا تھا جس سے خریدی گئی یونیفارم اب ناقابل استعمال ہو چکی ہیں اس لئے مذکور الاؤنس فراہم کیا جائے تاکہ ملازمین درست یونیفارم پہن کر فرائض سرانجام دے سکیں۔