تفتیش نتیجہ خیز بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے،آئی جی اسلام آباد

January 21, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذو الفقار نے سی آئی اے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو مضبوط‘ بہترین اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ معاشرہ جرائم سے پاک ہو۔ ملزمان اور اُنکی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے اُنکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی نے کہا کہ کسی قسم کا دبائو خاطر میں نہ لایا جائے اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کیا جائے۔ ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے کی جانیوالی کارروائی اور تجاویز سے آگاہ کیا۔