آرڈی اے کا سیکڑوں غیرقانونی تعمیرات کو نوٹسز کا اجراء شروع

January 21, 2019

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) آر ڈی اے نے اپنے کنٹرول ایریاز میں غیرقانونی تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق صرف دو شاہراہوں اڈیالہ روڈ اور مورگاہ سمیت دیگر روڈز پرتقریباً 400غیرقانونی تعمیرات کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جا رہے ہیں ، صرف اڈیالہ روڈ پر تین سو لوگوں کو نوٹس جاری کئے جائیں گے، نیو اور پرانی مورگاہ روڈ پر سو غیرقانونی تعمیرات کو نوٹسز تیار کئے گئے ہیں ان تعمیرات میں زیادہ تر کمرشل تعمیرات ہیں ، اڈیالہ روڈ پر جراحی سٹاپ سے آگے کئی کلومیٹر تک جہا ں آرڈی اے کی حدود ہے وہاں تک غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو نوٹسز دیئے جا رہے ہیں ، آرڈی اے ذرائع کے مطابق نوٹسز کے اجراء کے ساتھ ساتھ اب تک ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کا سروے بھی جاری ہے۔