6کلو افیون اور 12کلو چرس اسمگل کرنیکی کوشش ناکام،3افراد گرفتار

January 21, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دریا خان بھکر کے رہائشی 3افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جی ٹی روڈ چونگی نمبر 26پر دوران چیکنگ دریا خان بھکر کے رہائشی محمد یوسف سے 6کلو افیون برآمد کر کے اسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ایک کیری ڈبہ پر چھاپہ مار کر 12کلو چرس گردہ مزید برآمد کر کے دو افراد محمود احمد اور ندیم اختر کو بھی دھر لیاگیا۔