’’سیاسی انتقام کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی‘‘

January 21, 2019

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ِ پنجاب نے سیاسی انتقام کے لیے جے آئی ٹی بنائی، اسے پاکستان عوامی تحریک کے کہنے پر بنایا گیا۔

میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں فرد جُرم عائد کر دی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جے آئی ٹی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،جے آئی ٹی میں شامل افسران قابل عزت اور اچھی شہرت کے حامل ہیں۔