دبئی میں قیمتی جائیداد اورزرعی آمدن‘صفیہ صائمہ کھرکو26لاکھ انکم ٹیکس کا نوٹس جاری

January 22, 2019

ملتان(احتشام مرزا )ریجنل ٹیکس آفس ملتان نےدبئی میں قیمتی جائیداداورپاکستان میں بھاری آمدن پرصفیہ صائمہ کھرکو 26لاکھ روپےسےزائدانکم ٹیکس نوٹس جاری کردیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونےدبئی میں قیمتی جائیدادیں رکھنے والےپاکستانیوں کی ایک فہرست جاری کی تھی جس میں مظفرگڑھ سےتعلق رکھنے والی ایک خاتون صفیہ صائمہ کھربھی شامل ہے۔ایف بی آرکے احکامات پر آر ٹی او ملتان نےخاتون کی جائیدادوں اورزرعی آمدن کی چھان بین کی اوران سےپوچھ گچھ کی گئی اورتسلی بخش جوابات موصول نہ ہونےپرکارروائی کرتےہوئے 26لاکھ 45ہزار روپےانکم ٹیکس عائدکردیاہےاورخاتون کوفوری ٹیکس ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔