’’وزیراعظم کے وژن کے مطابق اصلاحات نہیں ہو رہیں‘‘

January 22, 2019

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق اداروں میں اصلاحات نہیں ہورہی ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان وزیر اعظم نے مزید کہاکہ پولیس کو بھی پچھلے دور حکومت کے مقابلے میں اب کارکردگی دکھانی پڑے گی۔

ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ میں پنجاب کی پولیس کی کارکردگی سےمطمئن نہیں ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ پنجاب پولیس کی کارکردگی ان کے وژن کے مطابق نہیں ہے۔