’’سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنا دینگے‘‘

January 22, 2019

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ قوم دیکھے گی کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

شہریار آفریدی نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائیں گی، شام تک جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کریں۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ قانون کسی کو بھی نہتے لوگوں اور بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سانحہ ساہیوال میں انصاف کے حصول میں پاکستان کا میڈیا آنے والی نسلوں کے لیے مثال قائم کرے گا۔