کل کا دن اہم ہے،اقتصادی ایجنڈا پیش کررہے ہیں، فواد چودھری

January 22, 2019

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏کل کا دن اہم ہے، حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنےجارہی ہے۔

فوادچودھری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پہلے 5 ماہ میں ادائیگیوں کے توازن سےنمٹا گیا، سابقہ حکومت کی تباہ کن اقتصادی پالیسی سے پیدا مالیاتی ایمرجنسی سےنمٹا گیا۔


وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ اب اپنا اقتصادی ویژن دے رہے ہیں، 2019 اصل اہداف کےحصول کا سال ہے۔