وزیر اعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

January 23, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکیج کی منظوری دی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکیج پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہو گا جس کے بعد اصلاحاتی پیکیج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔