خیبرپختونخوا : منرل واٹر فیکٹری مالکان کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

January 23, 2019

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے منرل واٹر فیکٹری مالکان کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کر دی۔

ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منرل فیکٹری مالکان سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اپنی پراڈکٹس فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ کرائیں۔

ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ہر چار ماہ کے بعد پراڈکٹس کا معائنہ کرے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود پانی کے معیار کو انسانی صحت کے لئے قابل قبول بنایا جائے گا۔