خادم رضوی اورپیرافضل قادری سمیت تحریک لبیک کے4افرادکوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاگیا

January 23, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ) انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج سجاداحمدنےتحریک لبیک پاکستان کےقائدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری سمیت تحریک کےدیگر4افراد کو گزشتہ روز13دن کے جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوادیا۔ تحریک کے ان افرا د کوگزشتہ روز سخت سکیورٹی میں دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔