وفاق نے عزیربلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست کا جواب جمع کرا دیا

January 23, 2019

کراچی(جنگ نیوز) وفاقی حکومت نے لیاری گینگ وار اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی کی درخواست کا جواب سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔عزیر بلوچ کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ بتایا جائے عزیر بلوچ زندہ ہے یا نہیں ،انسانی بنیادوں پرعزیر کی ماں سے ملاقات کرائی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ نے عزیر بلوچ کی عدالت میں پیشی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔