ممبئی حملہ کیس کی کارروائی روکنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد

January 23, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جاری ممبئی حملہ کیس کی کارروائی روکنے کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی ہے اور ترک کئے گئے 20 گواہوں کی دوبارہ طلبی کا حکم جاری کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی۔