بیلہ:بس حادثے میں جاں بحق 24افراد کی لاشیں تدفین کیلئے پنجگورروانہ،مالی امداد کا اعلان

January 23, 2019

حب(مشتاق کمبوہ/نامہ نگار)بیلہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 24افراد کی لاشیں تدفین کے لئے انکے آبائی علاقے پنجگور روانہ کردی گئیں ،حادثے میں جا ں بحق اور زخمی ہونے والے کے ورثاءکے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے مالی امداد کا اعلان ،جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین بدھ کو پنجگور میں ہوگی گزشتہ روز کراچی سے 200کلومیٹرکے فاصلے پر واقعہ بیلہ کے قریب ایک مسافر کوچ کے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 27میں سے 24افراد کی لاشیں منگل کی شام کو ایدھی ایمبولینسوں کے قافلے کی صورت میں سول اسپتال کراچی سے حب اور اوتھل کے راستے پنجگور روانہ کردی گئیں۔ تمام افراد کی لاشوں کو ان کے پیارے بھی نہ شناخت کرسکے،اس موقع پر لاشوں کی شناخت کے اس عمل کے دوران ہر آنکھ اشکبار تھی اور جائے وقوعہ پر آہوں اور سسکیوں کے سوا کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے میونسپل کمیٹی بیلہ میں موجود اکلوتی فائر بریگیڈ گاڑی اگرچہ اطلاع ملتے ہی بروقت جائے حادثے پرپہنچ گئی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بچھانے کی کارروا ئیو ں میں حصہ لیا ۔