21جنوری1990کے شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محمد غالب

January 23, 2019

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے 21جنوری 1990کے شہداء کشمیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس روز لاکھوں کشمیر ی بھارت کے خلاف نفرت کا اظہار کرنے اور آزادی کا اعلان کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے اور بھارت کی درندہ صفت فوج نے نہتے کشمیریوں پر گولیوں کی بوچھاڑکر دی ایک سو کے قریب کشمیر بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بن گے بھارت کی اس بربریت کے خلاف 5فروری 1990کو پاکستان میں مرحوم قاضی حسین احمد نے یوم یکجہتی کشمیر منانے کی اپیل کی تھی کہ ان حالات میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس وقت بے نظیر بھٹو کی حکومت تھی اور انہوں نے یہ دن سرکاری طور پر منانے اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 21جنوری حالیہ تحریک آزادی کا آغاز تھا یہ جدوجہد آج بھی جارہی ہے ایک لاکھ کشمیری جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں کشمیر کا بچہ بچہ تحریک آزادی سے وابستہ ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ پی،ایچ، ڈی ڈاکٹر اپنا مستقبل اور کیریئر تحریک آزادی کے لیے وقف کر چکے ہیں اور جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں دنیا کی توجہ دلا رہے ہیں کہ مسلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دی جائے اور بھارت کے ظلم اور بربریت کو روکا جائے۔ محمد غالب نے کہا کہ گذشتہ تیس سال کے عرصہ میں کشمیری بے شمار مشکلات اور نا مسائد حالات میں سات لاکھ بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں 5فروری کو مظلوم کشمیر عوام کے ساتھ ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے انسانیت، جمہوریت اور آزادی پسند عوام بھی ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے اوربھارت کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ وہ فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر اپنا غاصبانہ قائم نہیں رکھ سکتا بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ کشمیر سے اپنی فوج نکال لے۔