مقدسہ بانو کی زیر صدارت پی سی پی یو کے کا اجلاس

January 23, 2019

مانچسٹر(سیمسن جاوید) پریس کلب آف پاکستان یوکے کاماہانہ اجلاس قائم مقام صدر مقدسہ بانوکی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری لیاقت علی عہد نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں غلام رسول شہزاد ‘ میاں محمد اعظم‘ چوہدری پرویز مسیح مٹو‘ سموئیل جیکب‘ محبوب الٰہی بٹ‘ شہزاد علی مرزا‘ سہیل حیدر سہوترا اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقدسہ بانونے کرسمس پارٹی کے کامیاب انعقاد پر ارکان کو مبارکباد دی اورواضح کیا کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے ایسی پارٹیوں کے انعقاد کے ذریعے کمیونٹی کوہیژن کو فروغ دے گا جس میں ہندو، مسلم، سکھ اور مسیحی سب لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔