امریکی گلوکار کرس براؤن سے زیادتی کے الزام میں پوچھ گچھ

January 23, 2019

گریمی ایوارڈ یافتہ انتیس سالہ امریکی آر اینڈ بی گلوکار کرس براؤن کو پیرس میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کرکے چھوڑ دیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


کرس براؤن نے شہرت کو نقصان پہنچانے پر خاتون کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روسیکیوٹر آفس کے مطابق امریکی گلوکار سے تفتیش جاری رہے گی جبکہ کرس براؤن کے وکیل رافیل کے مطابق ان کے موکل کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر وہ خاتون پر مقدمہ کریں گے۔

پچیس سالہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ان کی ایک نائٹ کلب میں کرس سے ملاقات ہوئی اور گزشتہ منگل کو ایک لگژری ہوٹل میں کرس نے اس کے ساتھ زیادتی کی، کرس کے ساتھ اس کا باڈی گارڈ اور ایک دوست بھی تھا۔