بیلجین فوٹوگرافر کی نمائش ’’ہنزہ‘‘ مونس میں جاری

January 23, 2019

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے بارے میں بیلجین فوٹوگرافر بینوا سنیسینس کی بنائی ہوئی تصاویر کی نمائش بیلجیم کے شہر مونس میں جاری ہے ۔

اس نمائش کو معروف وادی ’’ ہُنزہ‘‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

نمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر فوٹوگرافر بینوا نے 2006 سے اب تک بنائی ہیں، جہاں وہ پاکستان کے سیاحتی حالات بہتر نہ ہونے کے باوجود مسلسل آتے جاتے رہے ہیں ۔

اس دوران انہوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کئی سو کلومیٹر پیدل سفر بھی کیا جہاں کے قدرتی نظاروں نے انہیں مبہوت کرکے رکھ دیا تھا ۔

فوٹوگرافرBenoit Sneessens کی ہنزہ نامی یہ نمائش مونس کے Ateliers des Fucam میں2 فروری تک جاری رہے گی۔