سانحہ چکرا گوٹھ،آئی جی سندھ کو تمام گواہ پیش کر نے کا حکم

January 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ چکرا گوٹھ میں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں آئی جی سندھ کلیم امام کو حکم دیا ہے 26 جنوری تکتمام گواہوں کو پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو سانحہ چکرا گوٹھ میں سات پولیس اہلکاروں کے قتل کیس سے متعلق گرفتار ملزمان ایم کیوایم کارکن گل محمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں آئی جی صاحب واقعہ میں کتنے جوان شہید اور زخمی ہوئے تھے؟ عدالت نے اے آئی جی لیگل اور دیگرافسران کو بولنے سے روک دیا۔ آئی جی سندھ نے جواب میں کہا کہ 5 جوان شہید ہوئے تھے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے افسوس کی بات ہے آپ کو یہ نہیں معلوم کتنے زخمی ہوئے تھے۔ پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں گواہ پیش نہیں کرپارہی ، پیٹی بند بھائی کی تفتیش نہیں کر رہی تو عوام کو کیا انصاف دلائے گی۔ سندھ ہائی کورٹ نے گل محمد کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔