ایف آئی اے کے 7افسران کو جے آئی ٹی کراچی ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت

January 24, 2019

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے سات افسران کو فوری طور پر منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کی مزید تحقیقات کے بعد جے آئی ٹی ہیڈکوارٹر، گلستان جوہر کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بدھ کو ہیڈ آف آپریشن جے آئی ٹی سیّد محمد بلال کے مراسلے کے مطابق جن سات افسران کو رپورٹ کرنے کیلئے حکم دیا گیا ہے ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لالہور جمیل احمد خان میو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشید باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سراج پنہور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امان اللہ، سب انسپکٹر مقصود مہمند اور سب انسپکٹر عدنان دلاور شامل ہیں۔