اساتذہ کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ سیل تشکیل

January 24, 2019

لاہور(خبر نگار) اساتذہ کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمپلینٹ سیل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سکولوں کے اساتذہ تبادلوں ، پینشن ، الاونس اور ایڈجسمنٹ کے حوالے سےآن لائن شکایت درج کراسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن نے شکایت سیل کے میکنزم پر کام شروع کردیاہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےاساتذہ کے تبادلہ بھی ون کلک پرآن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔