ڈی جی پوسٹ نصیر احمد خان تبدیل

January 24, 2019

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی حکومت نے ڈی جی پوسٹ آفس اور پوسٹل سروس کے گریڈ اکیس کے افسر نصیر احمد خان کو تبدیل کرکے سینئر جوائنٹ سیکر ٹری سیفران تعینات کر دیا ہے۔ پوسٹل گروپ کے گریڈ اکیس کے افسر اور سینئر جوائنٹ سیکر ٹری سیفران رانا محمد اخلاق کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پوسٹل سروسز ڈویژن کو دیدی گئی ہیں ۔ توقع ہے کہ انہیں ڈی جی پوسٹ آ فس تعینات کیا جا ئے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دو نوں افسروں کی تبدیلی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔