چین میں موبائل کے ذریعے خریداری کی ادائیگی میں اضافہ

January 24, 2019

چین میں موبائل فون کے ذریعے خریداری کی ادائیگی میں اضافہ ہو گیا،گزشتہ سال 57 کروڑصارفین نے موبائل کے ذریعے مختلف اشیا کی خریداری کی ادائیگی کی۔

چین میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں 57 کروڑ افراد نے مختلف اشیا کی خریداری کیلئے کاغذی نوٹ کی جگہ موبائل کے ذریعے ادائیگی کا استعمال کیا ۔

یہ ادائیگیاں زیادہ تر آن لائن شاپنگ،پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر،ٹرین ٹکٹ کی خریداری اور ریسٹورنٹ کیلئے کی گئیں۔

اوسطا ایک موبائل پیمنٹ صارف نے گزشتہ سال کے ایک ماہ میں 2600 یو آن خرچ کئے ۔