لاہور: کار نالے میں گر گئی، نوجوان جاں بحق

January 26, 2019

لاہور کے ایک نکاسی آب کے نالے میں کار جا گری، حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ی کے باعث قابو کھو جانے کی وجہ سے کار لاہور کے روہی نالے میں گر گئی، حادثے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے،جس کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔