برازیل ڈیم حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

January 26, 2019

برازیل کے شہر بروما ڈِنہو میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی ہے، دو سو افراد کو بچا لیا گیاجبکہ ڈیڑھ سو سے زائد لاپتا ہیں۔

برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ جمعے کو پیش آیا۔

ڈیم کے اطراف کی عمارتیں، گاڑیاں اور سڑکیں ڈیم سے نکلنے والے پانی اور کیچڑ سے بھر گئیں، لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے مزدور شامل ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے لیے فوج اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔