نسل پرستانہ کلمات پر سرفراز معطل

January 27, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جنوبی افریقی بالر کو نسل پرستانہ کلمات کہنے پرکپتان سرفراز احمد کوآئی سی سی نے چارج کرکے معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کپتان پر چار ایک روزہ میچوں کی پابندی لگنے کا خدشہ ہے جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی نسل پرستانہ فقرے بازی پر زیرو ٹولیرنس پالیسی رکھتا ہے،سرفراز احمد نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرعام معافی مانگی اس لیے کم سے کم سزا کا اطلاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کو نسل پرستی کے خلاف تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کرنا ہوگی، تعلیمی پروگرام کب اور کہاں ہوگا اس کیلئے آئی سی سی اور پی سی بی رابطے میں رہیں گے۔

جنوبی افریقا کےکپتان فاف ڈپلیسی کا کہنا ہے کہ انہیں پتا لگاہے کہ سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی لگائی ہے۔

چوتھے میچ میں پاکستان کی قیادت کرنےوالے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میں افسوس ناک واقعے کےبعد انہیں قیادت سونپی گئی ہے تاہم اس معاملے پر مزید تبصرے سے انہوں نےگریز کیا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔