اپرکوہستان: برف باری میں پھنسے افراد کو نکال لیا گیا

January 27, 2019

اپرکوہستان میں شدید برفباری کے باعث پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے، 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

اپرکوہستان کی سپٹ ویلی میں بلند پہاڑوں پر قیمتی پیراڈاٹ پتھر نکالنےوالے 7 مزدور شدید برف باری کے باعث دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے تھے ۔

علاقے میں بیس فٹ برف پڑنے اور راستے کی بندش کی وجہ سے متاثرین کے رشتہ داروں نے ضلعی انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی تھی، جس پر پاک فوج کے اہل کاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے 7 افراد کو ریسکیو کر کے پٹن پہنچا دیا ہے۔

ڈی پی او لوئرکوہستان محمد سلیمان کے مطابق سپٹ ویلی میں مزید 30 سے 35 مقامی افراد موجود ہیں جن کے پاس راشن اور شیلٹر موجود ہے اور وہ واپس آنا نہیں چاہتے۔