ریلوے انجنوں سے تار چرانے والا گرفتار

January 30, 2019

لاہور میں ریلوے پولیس نے ریل گاڑیوں کے انجنوں سے تار چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ریلوے پولیس حکام کے مطابق ٹرینوں کے انجنوں سے تابنے کے تار چوری ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ملزم کو گرفتار کر کے اس کےقبضے سے 145 فٹ لمبا تانبے کا تار برآمد کر لیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس نے ریلوے انجنوں سے تار چوری کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔