بھارت میں سوائن فلو بے قابو، 160سے زائد افراد ہلاک

January 30, 2019

بھارت میں رواں سال سوائن فلوکے باعث 160سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، راجستھان ریاست سب سے زیادہ متاثر رہی ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ایچ ون این ون وائرس سے 169افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید 4ہزار 571افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریاست راجستھان میں سب سے زیادہ 76اموات اور ایک ہزار 976 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف جودھ پور ضلع 23افراد ہلاک ہوئے جبکہ گجرات میں 24افراد ہلاک اور 600متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے بعد ریاست پنجاب کا نمبر آتا ہے جہاں 27افراد ہلاک اور 174کیس رپورٹ ہوئے۔

وزیرصحت نے حکام سے ملاقات کرکے وائرس کی قبل از وقت نشاندہی کے لئے نگرانی کے عمل کو بہتر بنایا جائےاور اسپتالوں میں بیڈ ریرزو رکھے جائیں۔