ویمن ٹی 20: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 161 رنز کا ہدف

January 31, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویسٹ انڈیز کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگولیرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کی پہلی وکٹ 34 رنز پر جبکہ دوسری 51 رنز پر گری جس کے بعد دیندرا ڈوٹن اور چیڈن نیشن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 109 رنز کی شراکت قائم کی۔

دیندرا ڈوٹن نے 90 اور نیشن نے 50 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا ساندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔