انٹرن شپ میں کامیابی کیلئے مشورے

February 03, 2019

انٹرن شپ میں بھلے سے آپ کو معاوضہ ملے یہ نہ ملے لیکن اس کی صورت میں اپنے مستقبل کو سنوارنے کا ایک قیمتی موقع ضرور ملتا ہے۔ اس سے آپ کی ملازمت کیلئے رابطےمستحکم ہونے کا امکان اور کام کرنے کا قابل قدر تجربہ حاصل ہوتاہے۔ تاہم ان سب معاملات کو آپ نے خود دیکھنا ہے اور انٹرن شپ کے دوران اپنی عمدہ صلاحیتوںکا مظاہر ہ کرناہے۔ اس سلسلےمیںچند مشورے حاضر ہیں :

پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں

اگر آپ نے سب کو متاثر کرناہے تو آپ کو سنجیدگی سے اپنی ذمہ داریاںنبھانی پڑیں گی۔ اپنی انٹرن شپ کو مستقل ملازمت کے طور پر لیں اور اپنا رویہ بھی پیشہ ورانہ رکھیں۔

وقت کی پابندی کا خیال رکھیں

سُست روی یا تاخیر کسی بھی ملازمت دینے والے کو پسند نہیںہوتی۔ کھانے یا چائے کے وقفے کوہی کافی سمجھیں اور وقت پر اپنی نشست پر واپس آجائیں۔

کوئی کا م رہ نہ جائے

ہر کام دیکھ بھال کر ذمہ داری سے کریں، اگر کسی وجہ سے چھٹی کرنا ناگزیر ہو تو اپنے سپروائزر سے پیشگی اجازت لیںاور آئندہ کا ضروری کام ایڈوانس میںکرنا ممکن ہو تو کر کے جائیں۔

لباس کا خیال رکھیں

عمدہ لباس شخصیت کا آئینہ دار ہوتاہے۔ کوشش کریںکہ آفس ڈریس کوڈ پر عمل کریں۔ اس ضمن میںاپنے ساتھی کولیگز کا جائزہ لیں اور ضرورت محسوس ہو تو اس سلسلے میں کسی سے مشورہ لینے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

ہمیشہ مثبت رویہ رکھیں

کام کتنا ہی مشکل یا آسان کیوںنہ ہو، اس کو بہتر سے بہتر طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں۔ خو د کو مثبت اور موٹیویٹڈ رکھنے سے اس بات کی نشاندہی ہو گی کہ آپ اپنے کام اور مستقبل کے بارے میںسنجیدہ ہیں، ایسے ہی افراد کوایمپلائرز ملازمت پررکھنا پسند کرتے ہیں۔

اپنے کام سے کام رکھیں

دفتر میںہونے والی باتوںپر کان نہ دھریں۔ سرگوشیاںاور بلا وجہ کی باتیں آپ کی انٹرن شپ کو خطرے میںڈال سکتی ہیں۔ ملازمین کے بارے میں بات کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اپنے کام سے کام رکھنا ہی بہتر ین حکمت عملی ہے۔

میل جو ل بڑھائیں

ہو سکتاہے آپ صرف واحد انٹرن نہ ہوں، اگر آپ کے ساتھ دوسرے انٹرنز ہیںتو ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔ اپنا رویہ خوشگوار رکھیں، ان کے کام آئیںاور ان سے مدد طلب کریں۔

اضافی ذمہ داریاں

انٹرن شپ میںمخصوص ذمہ داریاںتفویض کی جاتی ہیں لیکن اگر آپ سمجھتے ہیںکہ مزید یا نئی ذمہ داریاںنبھانے کی آپ کے اندر صلاحیت ہے تو اس بارے میںبات کرنے سے مت ہچکچائیں ۔ اگر اضافی ذمہ داریاںبھی آپ نے بخوبی نبھالیں تو آپ کی ملازمت کے مواقع قوی ہو سکتے ہیں۔

شکایت سے گریز کریں

آپ کو جو کام دیا جارہا ہے اس سے انکار کرنے یا اس کو مشکل قرار دینے سے اجتناب کریں۔ اپنے کام میںجوش وخروش دکھانے اور سپروائزر کو مفید مشورے دینےسے آپ کو مزید ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، جو سیکھنے کے لیے اچھا ہے اور اس سے آ پ کو اپنی صلاحیتوںکے اظہار کا مزید موقع بھی ملتا ہے۔

روزانہ کام کی رپورٹ کریں

کمپنی میںآپ کو عارضی یا آفیشل ای میل دے دیا جاتاہے، اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے روزانہ انجام دیے جانے والے کاموں کی فہرست اپنے سپر وائزر کوای میل کرتے رہیں۔ انٹرن شپ مکمل ہونے کے بعد آپ خود بھی ایک جائزہ رپورٹ دے سکتے ہیں کہ آپ کو سب سےزیادہ دلچسپی کس چیز میںمحسو س ہوئی اور کونسا کام آپ کی دلچسپی حاصل نہیںکرسکا۔ اس قسم کے جائزے سے آپ کو اپنے مستقبل کےبارے میںفیصل کرنے میںآسانی ہوگی۔

نیٹ ور ک کو سمجھیں

جس کمپنی میں آپ انٹرن شپ کررہے ہیں اورو ہ کسی نیٹ ورک کا حصہ ہےتو اس میںموجود لوگوںکو جاننے اور بات چیت کرنے سے بھی آپ کیلئے روزگار کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔ آپ ان سے بات چیت یا انٹر ویو کرکے اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں یا پھر کام کی نوعیت کو سمجھ سکتےہیں۔ انٹرن شپ مکمل ہونے سے پہلے اپنے سپر وائزر سے اپنی کارکردگی کے بارے میںبھی پوچھ سکتے ہیں۔

ریکارڈ رکھیں

آپ جو بھی کام اپنی انٹرن شپ کے دوران کرتے رہے ہیں،اس کو ریکارڈ کرتے رہیں تاکہ بعد میں کبھی آپ بھول جائیں تو آپ کو ریکارڈ دیکھنے پر یاد آجائے کہ آپ کیا کچھ ذمہ داریاںنبھا چکے ہیں۔