پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : تیسرا وویمن ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

February 03, 2019

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی وویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلی جارہی ہے۔

ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے نام رہے، پہلے میچ میں پاکستان وویمن ٹیم کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ ٹائی ہوا، فیصلہ سُپر اوور میں ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔

سیریز کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سُوپر پر براہ راست نشرکیے جارہے ہیں، یچ صبح 11بجے شروع ہوگا۔