برطانیہ میں آج سال کی سردترین رات ہونے کی پیش گوئی

February 03, 2019

محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ میں آج سال کی سردترین رات ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


برطانوی میڈیاکےمطابق اسکاٹ لینڈکےبعض پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 16 تک گرنے کاامکان ہے،جبکہ انگلینڈ کےجنوب میں واقع وسطی علاقوں کا درجہ حرارت منفی 10 تک گر سکتاہے۔

ذرائع موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو برطانیہ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ پیر کواسکاٹ لینڈمیں درجہ حرارت منفی 6 جبکہ انگلینڈکےشمالی علاقوں میں صورتحال نسبتابہترہوجائے گی اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ہوجائے گا۔