ٹرمپ نے ٹائیگر ووڈز اورجیک نکلس کیساتھ گالف کھیلی

February 03, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا پہنچ کر مشہور گالفرز ٹائیگر ووڈز اورجیک نکلس کے ساتھ گالف کھیلی ۔

ٹرمپ نے فلوریڈا پہنچ کر ہفتے کی شام اپنے پسندیدہ کھیل گالف کو انجوائے کیا ، اس موقع پر انہوں نے ٹرمپ نیشنل گالف کلب جیوپیٹر میں دنیا کے عظیم گالفرز ٹائیگر ووڈز اور جیک نکلس کے ساتھ گالف بھی کھیلی۔

فلوریڈا میں صدر ٹرمپ آج سُپربال، امریکن فٹ بال فائنل چیمپئن شپ کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔