سری لنکا کا ایک اور کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی

February 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


سری لنکن کھلاڑی کرونا رتنے کے بعد کوشال پریرا بھی فاسٹ بولر کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ۔

کینبرا ٹیسٹ میں جہاں آسٹریلویبلّے بازوںکی وجہ سے ٹیم کا پلڑا بھاری ہے وہیں فاسٹ بولرز سری لنکن بیٹسمینوں کے لیے خوف کی علامت بنتے جا رہے ہیں ۔

گزشتہ روز کرونارتنے کو پیٹ کمنز کی گیند لگی اور انہیں اسٹریچر پر گراونڈ سے باہر لیجانا پڑا،وہ ٹیسٹ کےتیسرے دن بیٹنگ کے قابل ہو ئے لیکن تیسرے ہی روز کوشال پریرا کو فاسٹ بولر رچرڈسن کی گیند ہیلمٹ پر لگ گئی ۔

وہ 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے،میڈیکل اسٹاف نے ان کا پچ پر معائنہ کیا ،نئے ہیلمٹ کے ساتھ وہ مزید چار گیندیں کھیلیں لیکن چکر محسوس ہونے پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ، ان کی جگہ کرونا رتنے بیٹنگ کے لیے آئے ۔