بھارت میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اُترنے سے 7 افراد ہلاک

February 03, 2019

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں ،حادثے میں7 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مسافر ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں سات افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔یہ

حادثہ اتوار کی صبح بہار کے علاقے سھدائی بزرگ میں پیش آیا۔

تیز رفتار ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اتر کر ٹریک کے اطراف گر گئیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ریلوے ٹریک ٹوٹے ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بتایا جاتا ہے کہ مسافرٹرین بہار سے نئی دلی جا رہی تھی۔