پوپ فرانسس متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

February 04, 2019

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے۔

پوپ فرانسس بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کریںگے اور جامعہ الاظہر کے امام شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کریںگے۔

پوپ منگل کو ابوظبی اسپورٹس کمپلیکس میں ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوںگے۔

واضح رہے کہ کسی بھی پوپ کا دنیائے عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔