ڈنمارک میں لائٹ فیسٹیول کاآغاز

February 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈنمارک میں لائٹ فیسٹیول 2019کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے جس میں شہر بھر کو روشنوں سے سجادیا گیا ہے۔

دارالحکومت کوپن ہیگن میں مختلف اشیا کو برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا۔

اس موقع پر دلچسپ لائٹ شو میں شہر کی مختلف عمارتوں پر تھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اور یہ مناظر اپنے کیمروں میں قید کرنے لگے۔

یہ لائٹ فیسٹول پورے فروری جاری رہے گا۔