امریکی انخلاکے بعد سیاسی اجارہ داری نہیں چاہتے، طالبان

February 05, 2019

روس کی میزبانی میں ماسکو میں افغانستان کے رہنمائوں کے درمیان ہونے والی کانفرنس کا پہلا دور جاری ہے۔

کانفرنس میں زیادہ تر وہ رہنما شریک ہیں جو کہ کابل حکومت سے اختلاف رکھتے ہیں۔

انٹرا افغان کانفرنس میں شریک طالبان کے وفد کے سربراہ عباس ستانکزئی نے کہا کہ طالبان امریکی فوج کے انخلا کے بعد سیاسی اجارہ داری نہیں چاہتے۔

طالبان رہنما نے کہا کہ کابل انتظامیہ کا لاگو کردہ آئین غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان رہنماؤں کا نام امریکی بلیک لسٹ سے نکلنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکا اور افغان حکومت نے ماسکو کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس میں شرکت نہیں کی ہے۔

سابق افغان صدرحامدکرزئی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ افغان عوام کےدرمیان یکجہتی سےہی جمہوری اور آزاد افغانستان حاصل کیا جاسکتا ہے۔

حامد کرزئی نے افغان امن عمل کے لیے امریکا کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔

انہوں نے ماسکو کانفرنس کی زبردست پذیرائی کی اور کہا کہ افغان آپس میں بیٹھ کر ہی مستقل امن کا کوئی فارمولا تلاش کرسکتے ہیں۔