امریکا میں آئس ہاکی میچ کے دوران ہاتھا پائی

February 06, 2019

ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں امریکا میں ہونے والے نیشنل ہاکی لیگ کے میچ میں دیکھنے کو ملاجہاں دو حریف کھلاڑیوں کے درمیان چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جس کے بعد دیگر کھلاڑی بھی اس جھگڑے میں کود پڑے ۔

کہیں کوئی مخالف کھلاڑی پر لاتوں سے حملہ کرتا رہا تو کوئی گھونسوں سے مخالف ٹیم پر بھاری پڑتا دکھائی دیا۔

اس موقع پر میچ ریفریزغیر معموملی صبرو تحمل اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرکے میچ کو دوبارہ شروع کروایا۔