ڈیرن سیمی پاکستان سے پیار سمیٹ کر واپس روانہ

February 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سے پیار اور محبتیں سمیٹنے کے بعد اپنا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

ڈیرن سیمی نےواپس جاتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان آپ سب کا شکریہ، آپ سب کا پیار ہمیشہ میری یادوں میں محفوظ رہےگا۔

ڈیرن سیمی نےاپنے دورے میں مختلف تقریبا میں شرکت بھی کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔