امریکا،زیر تعمیر عمارت کی گیس لائن میں دھماکا

February 07, 2019

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں زیر تعمیر عمارت کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ۔

ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فوری طور پر کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔