پندرہ سو ارب چوری کرنے والا پی اے سی چیرمین ہے، فواد چوہدری

February 08, 2019

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ پندرہ مرغیاں چوری کرنے والا آدمی جیل میں ہے ، لیکن پندرہ سو ارب چوری کرنے والا پی اے سی کا چیرمین ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کا پروٹوکول دیکھیں، چھ چھ سات سات گاڑیوں کے ساتھ آتے ہيں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے دس سال میں پاکستانی معیشت کی بنیادیں ہلادیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نہ آتی تو ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنگ پانگ میں ہی پھنسے رہتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ عمران خان کی بدولت ہوا کہ اب سیاست میں آصف زرداری اورنوازشریف کی کوئی اہمیت نہیں۔