کیپ ٹاؤن:کائٹ بورڈنگ چمپئن شپ کنگ آف دی ایئرکا انعقاد

February 08, 2019

دنیا بھر سے ماہر کائٹ بورڈرز کی شرکت،ڈچ کھلاڑی نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرکے مقابلہ جیت لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کائٹ بورڈنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔کنگ آف دی ایئر نامی اس چمپئن شپ کیلئے مختلف ممالک سے 18 ماہر کائٹ بورڈرز یہاں پہنچے اور اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیئے۔

اس موقع پر کائٹ بورڈرز حاضرین اور ججز کی موجودگی میں سمندر کی تندو تیز لہروں پر ائیر کائٹ بورڈنگ کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف اسٹنٹس دکھاتے نظر آئے۔

سخت مقابلے کے بعد نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے Kevin Langereeنامی کھلاڑی نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔