فلم ’چائلڈز پلے‘کاپہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری

February 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم چائلڈز پلے کاسنسنی خیز پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

لارس کلیوبرگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1988میں ریلیز ہونے والی فلم چائلڈز پلے کا ری میک ہے جس میں ایک بار پھر ایک پراسرارکھلوناخوف پھیلاتا دکھائی دے گا۔

فلم کی کاسٹ میں اوبرے پلازا،جیبرئیل بیٹ مین،برائن ٹیری،ٹم میتھسن،مارلن کزاڈی،نیکول اینتھونی ،امبر ٹیلر اور مائیکل برڈاک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

خوف اور دہشت سے بھرپور یہ فلم21جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔