تفتیشی افسر کے بیان پر راؤ انوار کا قانونی کاروائی کا فیصلہ

February 09, 2019

تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کے آج عدالت میں بیان پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کے بیان پر غیر جانبدار افسر کو تعینات کر کےانکوئری کرائی جائے۔

راؤ انوار نے سپریم کورٹ، آئی جی سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے درخواست کی کہ سیکورٹی فراہم کرنے کے حکم کے باوجود گواہ کے لاپتہ ہونے کی تفتیش کی جائے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رضوان اس سے قبل بھی کسی کیس میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے،ڈاکٹر رضوان اعلی عدالت کو الزامات کے ثبوت فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کی ناقص تفتیش کے باعث کیس اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔