• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس کا اہم چشم دید گواہ لاپتہ

نقیب اللہ محسود قتل کیس کےاہم چشم دید گواہ کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان راؤ انوار و دیگر کی ضمانت منسوخی کے معاملے کی سماعت ہوئی، راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر تفتیشی افسر نے جواب جمع کرادیا۔

عدالت میں تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان نے نقیب اللہ قتل کیس کے اہم چشم دید گواہ کو لاپتہ ہونےکا انکشاف کیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ راؤ انوار سمیت ملزمان انتہائی سفاک، چالاک، بااثر اور طاقتور افسران رہے، ملزمان نے واقعے کے واحد چشم دید گواہ کو لاپتہ کرا دیا۔

ڈاکٹر رضوان کے مطابق چشم دید گواہ ملزمان کے اثرورسوخ کے باعث پہلے ہی منحرف ہوچکا تھا،ملزمان کے اثرورسوخ کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے، تفتیشی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ نہ کی گئیں تو گواہ منحرف ہوسکتے ہیں۔

تفتیشی افسر نے یہ بھی کہا کہ ملزمان گواہوں کو ڈرا دھمکا کر بیان بدلنے پر بھی مجبور کرسکتے ہیں،انتہائی موثر ڈیجیٹل شہادتوں سے ملزمان کو سزا ممکن ہے۔

تفتیشی افسر نے عدلات سے استدعا کی کہ عدالت راؤ انوار و دیگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم صادر فرمائے۔

تازہ ترین