نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک

February 10, 2019

امریکی شہر نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کے دوران ہانگ کانگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ہانگ کانگ سے نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

اس دوران ماڈلز معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ہانگ کانگ کے روایتی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں جنہیں شرکاء نے خوب پسند کیا ۔

06فروری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 8 روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 13فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔