خاتون کی ہلاکت، رشتے دار اسپتال میں لڑ پڑے، وجہ موت طبعی قرار دینے پر جھگڑا ختم

February 11, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاپوش نگر تھانے کی حددو خیبر کالونی میں رہائش پزیر خاتون کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی جس کی اطلاع ملتے ہی خاتون کے رشتے دار بھی موقع پر پہنچ گئے اور اسپتال میں ایک دوسرے سے لڑنے لگے جس پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیاایس ایچ او خالد مغل نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 26سالہ شاہانہ زوجہ رشید کے نام سے کی گئی اور خاتون کی لاش شوہر ہی لایا تھا اور اسکو جگر کا مسئلہ تھا ، ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ خاتون کی وجہ موت طبعی ہے اور جسم پر تشدد وغیرہ کا کوئی نشان موجود نہیں ہے جس کے بعد اہل خانہ جھگڑا ختم کر کے بغیر پوسٹ مارٹم کروائے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔